گذشتہ ہفتے کا پاکستان تصاویر میں

اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف دائر درخواستوں پر ہائی کورٹ کے فیصلے سے لے کر عید الاضحیٰ کی تیاریوں اور کراچی میں لگاتار بارش تک پاکستان میں گذشتہ ہفتے پیش آنے والے مختلف واقعات کی تصویری جھلکیاں۔۔۔

مندر، اسلام آباد

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشناسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت میں مندر کی تعمیر کے خلاف دائر کی گئیں درخواستوں کو غیر موثر قرار دے کر نمٹا دیا ہے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کو رکوانے کے لیے تین درخواستیں دائر کی گئی تھیں اور مندر کی تعمیر رکوانے کے لیے اس نقطے کو بنیاد بنایا گیا تھا کہ مندر کی تعمیر اسلام آباد کے ماسٹر پلان میں شامل نہیں ہے۔
علی زیدی

،تصویر کا ذریعہRadio Pakistan

،تصویر کا کیپشنحکومت سندھ نے پیر کو لیاری گینگ وار میں مبینہ طور پر ملوث عذیر بلوچ، بلدیہ فیکٹری کی آتش زنی اور نثار مورائی کے معاملے سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس محکمہ داخلہ کی ویب سائٹ پر جاری کر دی تھیں تاہم ان میں سے کسی میں بھی پیپلز پارٹی کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا نام شامل نہیں تھا۔ وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس عزیر بلوچ سے متعلق جے آئی ٹی رپورٹس سنہ 2017 سے موجود ہیں اور یہ وہ وقت ہے جب وہ وفاقی وزیر بھی نہیں تھے۔
کراچی، بارش

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنرواں ہفتے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں لگاتار تیز بارش ہوئی۔ اطلاعات کے مطابق ان بارشوں سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔
پاکستان، کاروبار

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں اگرچہ تاحال سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ ہے لیکن حکومتی احکامات کے تحت بعض کاروبار کھل سکتے ہیں۔ لاک ڈاؤن کی شرائط میں نرمی اور احتیاطی تدابیر کی پیروی کی سخت ہدایات کے ساتھ کچھ کاروبار اب معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں جن میں زراعت کا شعبہ شامل ہے۔
پاکستان، انڈیا، واپسی

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشندرجنوں پاکستانی شہری انڈیا میں ایک ایسے وقت میں پھنس گئے تھے جب کورونا وائرس کے لیے نافذ کردہ لاک ڈاؤن کے دوران سرحدیں بند کر دی گئی تھیں۔ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد گذشتہ روز ان شہریوں کو انڈیا سے پاکستان منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان، تعلیم

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی وفاقی حکومت نے تمام تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھولنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگست کے آخری اور ستمبر کے پہلے ہفتے کے دوران ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور اس حوالے سے ایس او پیز بنائے جائیں گے۔
پاکستان، لوڈ شیڈنگ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنسندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شہر میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ جمعے کو وفاقی وزیر اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ آئندہ ہفتے سے کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ اس حوالے سے کے الیکٹرک پر بھی تنقید کی جارہی ہے۔
پاکستان، عید الاضحیٰ

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشنپاکستان میں عید الاضحیٰ کی آمد سے قبل مویشی منڈیوں کے لیے ایس او پیز طے کیے گئے ہیں تاکہ ان جگہوں پر وائرس کا پھیلاؤ روکا جاسکے۔ وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ رواں سال عید اپنے گھر پر ہی منائیں اور باہر نکلنے سے گریز کریں۔
پاکستان کرکٹ ٹیم

،تصویر کا ذریعہPCB

،تصویر کا کیپشنپاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ میں پریکٹس کر رہی ہے۔ دورہ انگلینڈ کے دوران پاکستان تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گا۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 5 اگست کو کھیلا جائے گا۔