پاکستان کے برف پوش علاقہ جات کی تصویری سیر، زیارت سے گلگت بلتستان تک

پاکستان کے طول و عرض میں جہاں اس وقت سخت سردی اور کئی شہروں میں دھند کا راج ہے، تو وہیں بلوچستان کے پرفضا تفریحی مقام زیارت سے لے کر شمال مغرب میں گلگت بلتستان تک کئی علاقوں میں برف کی چادر نے ہر چیز کو ڈھک دیا ہے۔

ایک تو پاکستان کے شمالی علاقے ویسے ہی اتنے خوبصورت، اور جب ہر جگہ برف کی سفیدی پھیل جائے تو ان علاقوں کا حسن دوبالا ہوجاتا ہے۔

میدانی علاقوں میں رہنے والے زیادہ تر افراد جہاں ان علاقوں کی تصاویر دیکھ کر اپنا دل لبھاتے ہیں تو وہیں کچھ لوگ اپنے تعلیمی اداروں اور دفاتر سے چھٹیاں لے کر برف کا مزہ لینے جا پہنچتے ہیں۔

اور اگر آپ بھی ہماری طرح اُن لوگوں میں سے ہیں جو فی الوقت صرف تصاویر پر ہی اکتفا کر سکتے ہیں تو آئیں، برف پوش شمالی علاقوں کی ایک تصویری سیر پر چلتے ہیں۔

۔