آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
عورتوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے کام کرنے پر سلمان صوفی کو ایوارڈ
پنجاب کے سٹریٹیجک ریفارمز یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی کو عورتوں پر تشدد کے خلاف کام کرنے کے صلے میں دنیا بھر کے پانچ افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
انھیں 2017 کے وائسز آف سالیڈیریٹی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ ان کے ساتھ اس فہرست میں سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن، اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق زید بن رعد حسین اور اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرش شامل ہیں۔
یہ اعزاز ان لوگوں کو پیش کیا جا رہا ہے جنھوں نے دنیا بھر میں عورتوں پر تشدد روکنے کے خلاف اقدامات کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے
سلمان صوفی نے پنجاب میں عورتوں کی خودمختاری کے لیے کئی قدم اٹھائے ہیں، جن میں پنجاب اسمبلی میں پیش کیے جانے والا عورتوں کے خلاف تشدد روکنے کا بل شامل ہے۔ اس کے علاوہ ملتان میں عورتوں پر تشدد روکنے کے لیے پہلا دادرسی مرکز بھی انھی کی کوششوں سے قائم ہوا۔
یہ مرکز ایک ہی چھت کے نیچے عورتوں کو پولیس کی خدمات، طبی، قانونی اور خاندانی نوعیت کی مشاورت اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے علاوہ سلمان صوفی نے عورتوں کی آزادی اور خودمختاری کے لیے ایک منصوبہ شروع کیا ہے جس کے تحت عورتوں کو موٹر سائیکل چلانے کی مفت تربیت دی جاتی ہے۔
پاکستان کا شمار ان ملکوں میں ہوتا ہے جہاں عورتوں کے خلاف تشدد معمول کی بات ہے۔