آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
لاہور کے چڑیا گھر کی تنہا سوزی چل بسی
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے چڑیا گھر میں موجود واحد ہتھنی سوزی کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہو گیا ہے۔
چڑیا گھر کے ڈائریکٹر شفقت علی نے بی بی سی کو بتایا کہ سوزی کی عمر 35 برس تھی اور وہ گذشتہ چند روز سے بیمار تھی اور چلنے پھرنے سے قاصر تھی۔
انھوں نے بتایا کہ ’عام طور پر ہاتھی اور ہتھنی 17 سے 19 سال چڑیا گھر میں گزارتے ہیں تاہم سوزی چھ برس کی عمر میں لاہور کے چڑیا گھر میں آئی اور 30 سال سے یہیں تھی۔‘
چڑیا گھر کے حکام کا کہنا ہے کہ اکیلے رہنے کی وجہ سے ذہنی دباؤ اور موٹاپا عموماً یہی دو وجوہات چڑیا گھر کے جانوروں کی موت کا سبب بنتی ہیں۔
شفقت علی کے مطابق ’سوزی اپنے پاؤں اٹھانے کے قابل نہیں رہی تھی اور ان کا یورک ایسڈ بڑھ گیا تھا۔ اس سلسلے میں انتظامیہ دنیا میں موجود جانوروں کے ماہرین سے مسلسل رابطے میں تھی۔‘
شفقت علی نے مزید بتایا کہ افریقی نسل سے تعلق رکھنے والی سوزی کی تنہائی کی وجہ یہ تھی کہ جب وہ چڑیا گھر میں لائی گئی تو اس کے ساتھ رہنے کے لیے اس کی ہی عمر کے کسی ہاتھی کو نہیں لایا گیا۔ اگر بعد میں یہ کوشش کی بھی جاتی تو زیادہ کامیاب نہیں ہو سکتی تھی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر میں اب کی بار ہاتھی کو جوڑے کی صورت میں ہی لایا جائے گا۔