انڈیا میں پاکستانی چائے والے کی دھوم

چائے والا

،تصویر کا ذریعہJIAH ALI INSTAGRAM

،تصویر کا کیپشناسلام آباد کے اس چائے والے کی تصویر ان دنوں سوشل میڈیا پر گشت کر رہی ہے

اسلام آباد کا ایک چائے والا نوجوان ان دنوں ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور لوگ اس کا موازنہ انڈیا کے وزیر اعظم سے کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر اس کی تصویر گردش کر رہی ہے اور بہت سی لڑکیاں اس پر اپنی جان چھڑکتی نظر آتی ہیں اور اسے کرۂ ارض کا حسین ترین نوجوان قرار دے رہی ہیں۔

شمع جونیجو کے ٹویٹر ہینڈل سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا: 'قسمت نے اس چائے والے کو سٹار بنا دیا ہے۔۔۔ وہ بلا شبہ اس کرۂ ارض کے حسین ترین نوجوانوں میں سے ایک ہے۔'

سوشل میڈیا پر اس چائے والے نوجوان کے نین نقش کی باتیں ہو رہی ہیں اور ان کا موازنہ بالی وڈ کے ستاروں سے کیا جا رہا ہے۔

سب سے پہلے jiah_ali@ نے اسلام آباد کے اس چائے والے نوجوان کی تصویر پوسٹ کی تھی، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نیلی آنکھوں والے اس چائے فروش کی تصویر پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کیا خواتین کیا مرد سب کی اس کے حسن و جمال پر اپنی اپنی رائے ہے۔

چائے والا

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنکوئی اس کا موازنہ انڈیا کے وزیر اعظم سے کر رہا ہے تو کوئی کسی اور سے

کسی کو اس نوجوان کی طرح شوہر چاہیے، تو کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ’پاکستان کا چائے والا بھی بالی وڈ کے ستاروں سے زیادہ سیکسی ہے۔'

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں ایک قیدی کی تصویر اسی طرح وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے اسے 'ہاٹ کرمنل' کہا تھا۔

فیس بک پر تبصرے کرنے والی خواتین نے ان کو ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا اور ایک خاتون ایلی ایبے نے لکھا کہ 'میں بھی اسے گرفتار ہی کر لیتی۔ میں نے آج تک اتنا ہاٹ مجرم نہیں دیکھا' جبکہ تانيا ایچ ٹامس نے لکھا کہ 'وہ جرم کیوں کر رہا ہے جبکہ ماڈلنگ کرکے کروڑوں کما سکتا ہے۔'

جیریمی ميِكس

،تصویر کا ذریعہGetty Images

،تصویر کا کیپشن'ہاٹ کرمنل' کے نام سے امریکہ کے جیریمی ميِكس دو سال قبل سوشل میڈیا پر اسی طرح زیرِ بحث آئے تھے

لیکن پاکستان کے اس چائے والے کو لوگ دو ملکوں کے درمیان ایک ہتھیار کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔

سہیل چیمہ ایم ڈی نام کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شخص نے لکھا: 'ہندوستانی لڑکیوں پر پاکستانی چائے والے کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک! ہمیں اپنے دوسرے اسلحے نکالنے کی ضرورت ہے؟'

ایک شخص نے سرجان رو کے ہینڈل سے لکھا: 'ہم لوگ کم از کم اس بات پر تو راضی ہیں کہ پاکستانی چائے والے انڈیا کے کافی والوں سے کہیں بہتر ہے۔'

کرن جوہر اور چائے والا

،تصویر کا ذریعہTwitter

،تصویر کا کیپشنکرن جوہر کا پروگرام کافی ود کرن انڈیا میں بہت مقبول ہے

ایسے ہی چند مزید رد عمل پیش کیے جار رہے ہیں:

چائے والا

،تصویر کا ذریعہTwitter

ٹوئٹر

،تصویر کا ذریعہTwitter

چائے والا اور رنبیر کپور

،تصویر کا ذریعہTwitter

چائے والا

،تصویر کا ذریعہTwitter