’ہاٹ کرمنل‘ بالاخر ملزم سے مجرم بن ہی گیا

،تصویر کا ذریعہReuters
کیلی فورنیا میں پولیس محکمے کے فیس بُک سے شہرت پانے والے حسین ملزم تو آپ کو یاد ہو گا مگر اب وہ ملزم سے مجرم بن گئے ہیں۔
30 سالہ جیریمی ميِكس جنہیں ’ہاٹ کرمنل‘ کے نام سے جانا جاتا ہے کو بندوق کے حوالے سے جرم پر دو سال قید کی سزا دے دی گئی ہے۔
میکس نے آتشیں اسلحہ رکھنے کے جرم کو تسلیم کیا ہے اور اس کے نتیجے میں وہ 27 مہینے کے لیے جیل کی ہوا کھائی گے اور انہیں منشیات کے استعمال کے کورس سے بھی گزرنا پڑے گا۔
جیریمی کے مگ شاٹ کو جب کیلی فورنیا پولیس نے 19 جون کو گرفتار کر کے اپنے فیس بک صفحے پر شائع کیا تو اس نے ہزاروں کے دل موہ لیے تھے۔
میکس اس کے نتیجے میں ایک آن لائن سینسیشن بن گئے تھے اور ان کی تصویر پر 95 ہزار لائکس اور 25 ہزار کمنٹس پوسٹ کیے گئے تھے جس کا اندازہ پولیس کو نہیں تھا۔
ميكس کی تصویر پر تبصرے کرنے والی زیادہ تر خواتین ہیں، جو ان کے چہرے اور شکل وشباہت کی تعریف کرتی ہیں۔
بغیر کسی شک کے وہ سٹوكٹن پولیس محکمہ کے فیس بک صفحے پر سب سے مشہور مشتبہ مجرم بن گئے تھے۔
پولیس نے ميكس کو گرفتاری کے بعد علاقے کے سب سے زیادہ متشدد مجرموں میں سے ایک قرار دیا تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
فیس بک پر ان کی تصویر پر تبصرے کرنے والی خواتین ان کو ماڈلنگ کرنے کا مشورہ دیا اور ایک خاتون ایلی ایبے نے لکھا کہ ’میں بھی اسے گرفتار ہی کر لیتی۔ میں نے آج تک اتنا ہاٹ مجرم نہیں دیکھا‘ جبکہ تانيا ایچ تھامس نے لکھا کہ ’وہ جرم کیوں کر رہا ہے جبکہ وہ ماڈلنگ کرکے کروڑوں کما سکتا ہے۔‘
کئی لوگوں نے تو ان کے لیے فیس بُک پر فین پیجز بنا ڈالے ہیں جن میں ان کے چہرے کو مشہور برینڈز کے ماڈلز کی جگہ لگا کر شاید یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ وہ ماڈلنگ کر کے کتنے حسین لگ سکتے ہیں۔







