BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 June, 2006, 05:05 GMT 10:05 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’تجاویز پر غور کیلیے تیار ہیں‘
احمدی نژاد
جوہری توانائی کے حق سے دستبرداری آزادی پر سمجھوتہ کے مترادف ہے: احمدی نژاد
ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے سلسلے میں جھگڑے کو ختم کرنے کے لیئے ان تجاویز پر غور کرنے کے لیئے تیار ہے جو سرکردہ عالمی طاقتوں نے پیش کی ہیں۔ لیکن انہوں نے یورینیم کی افزودگی کے پروگرام کے اختتام کو خارج از امکان قرار دیا۔

ایران کے صدر نے یہ بات آیت اللہ خمینی کی سترویں برسی کے موقع پر ان کے مزار پر تقریر کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال اور پر امن مقاصد کے لیئے جوہری ایندھن کی پیداوار ایران کا قانونی حق ہے۔ ’اور ہم اپنے حقوق پر کسی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔‘

صدر احمدی نژاد کی تقریر سے چند روز پہلے چھ سرکردہ عالمی طاقتوں نے جن میں روس اور امریکہ بھی شامل ہیں، ایران کو یورینیم کی افزودگی کا پروگرام روکنے پر آمادہ کرنے کے لیئے تجاویز پیش کی تھیں۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ خاویر سولانا ان تجاویز پر بحث کے لیے ایران جانے والے ہیں۔

احمدی نژاد نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے ان سے ٹیلیفون پر ان تجاویز پر غور کرنے کے لیئے کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کے رہنما یہ تجاویز لے کر ایران آ رہے ہیں۔

بی بی سی کی نامہ نگار فرانسس ہیریسن نے کہا کہ ایک ایسے رہنما کے لیئے جو اکثر جارحانہ انداز اپناتے ہیں یہ بیان قدرے نرم اور محتاط تھا۔

جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال اور پر امن مقاصد کے لیئے جوہری ایندھن کی پیداوار ایران کا قانونی حق ہے
صدر احمدی نژاد

انہوں نے کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایرانی حکومت کو اب یہ احساس ہے کہ ایران ایک اہم موڑ پر ہے جہاں اسے سوچ سمجھ کر اپنی آئندہ حکمت عملی کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ سمجھوتہ کرے گا یا مدافعانہ رویہ اپنائے گا۔

ایران کی وزارت خارجہ کے مطابق خاویر سولانا آئندہ اڑتالیس گھنٹوں میں ایران پہنچ جائیں گے۔

سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان اور جرمنی کی طرف سے تیار کی جانے والی تجاویز ابھی منظر عام پر نہیں آئیں۔

توقع ہے کہ خاویر سولانا جمعرات کو ویانا میں یہ تجاویز دنیا کے سامنے رکھیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد