شفیع نقی جامعی بی بی سی اردو ڈاٹ کام، لندن |  |
 | | | نواز شریف (فائل فوٹو) |
میاں نواز شریف کے ساتھ یہ خصوصی اور تفصیلی انٹرویو لندن میں ہائیڈ پارک کے قریب میفیئر کے علاقے میں ان کے بھائی شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا۔ ویسے تو میاں نواز شریف کے ساتھ اس سے قبل بھی میں پانچ بار تفصیلی بات چیت اور انٹرویو کر چکا ہوں لیکن اس بار جو تبدیلی نظر آئی وہ ان کی مزید اچھی صحت اور سر پر مزید بالوں کی علاوہ بذلہ سنجی کے ساتھ تحمل سے جواب دینے کی تھی۔ اس بار وہ زیادہ اعتماد کے ساتھ بولتے نظر آئے جس میں بعض مقامات پر ان کی برہمی اور افسوس کے علاوہ ایک قدرے دانشورانہ جھلک بھی تھی۔ فوج کو اس کی ذمہ داریاں یاد دلانے سے لے کر بے نظیر بھٹو کے ساتھ مل کر چلنے کی باتیں بھی انہوں نے کہیں۔ ان کے اس انٹرویو میں بعض باتیں بالکل نئی اور چونکا دینے والی ہیں جو خود ان کے بقول انہوں نے پہلی بار کہی ہیں۔ |