BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 29 January, 2006, 01:02 GMT 06:02 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بولیویا کےصدر کا سادہ لباس مقبول
ایوو مورالیز
ایوو مورالیز کے انداز کو ’ایو فیشن‘ کا نام دیا جا رہا ہے
بولیویا کے نئے صدر ایوو مورالیز عالمی رہنماؤں سے ملاقات میں سوُٹ نہیں پہنتے لیکن ان کی سادگی بھی فیشن بن رہی ہے اور بولیویا کی ایک کمپنی نے ان کے سویٹر کے رنگ کے کپڑے بنانا شروع کر دیے ہیں۔

گزشتہ سال انتخابات میں کامیابی کے بعد سے صدر مورالیز کئئ عالمی رہنماؤں سے ٹائی سوُٹ کی بجائے نیلے اور سرخ رنگ کا دھاری دھار سویٹر پہن کر مِل چکے ہیں۔

سویٹر بنانےوالی ایک کمپنی نے اب کہا ہے کہ اب وہ انہی رنگوں کے سویٹر بنا کر ملک کے ’صدر کی شناخت‘ کے طور پر فروخت کرے گی۔ اس کمپنی کے سویٹر کی قیمت آٹھ ڈالر ہو گی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طرح کے لباس کا مطالبہ صدر کے حامیوں کی طرف سے کیا گیا تھا اور اسے ’ایوو فیشن‘ کا نام دیا جائے گا۔

جنوبی امریکہ کے قدیم قبائل سے تعلق رکھنے والے مورالیز کو انتخابات میں چوّن فیصد ووٹ پڑے جو انیس سو اسی کی دہائی میں جمہوریت کے بحالی کے بعد کسی بھی امیدوار کو پڑنے والے سب سے زیادہ ووٹ ہیں۔

ایوو مورالیز جنوبی امریکہ کے قدیم باشندوں کے ساتھ
انتخابات میں کامیابی کے بعد مورالیز نے کئی ممالک کے سربراہان سے ملاقات کی لیکن سوٹ پہننا ضروری نہیں سمجھا۔ ان میں فرانس، ہساپنیہ، وینزویلا، جنوبی افریقہ اور چین کے رہنما شامل ہیں۔

بولیویا کے ایک مبصر نے خبر رساں ادارے رائیٹرز کوبتایا کہ بولیویا کے لوگوں کو یہ بات پسند آئی ہے کہ مورالیز نے صدر بن کر بھی اپنا مشہور غیر رسمی انداز نہیں بدلا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں مورالیز آرمانی جیسی کمپنی کے پہناووں سمیت کوئی مہنگا سوُٹ نہیں پہنیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آرمانی کے سوٹ جنوبی امریکہ کے دیگر ممالک کے صدور میں بہت مقبول ہیں۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد