BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’میرا بم نہیں چلا‘
ساجدہ مبارک
ساجدہ مبارک کے بقول وہ بم چلانے میں ناکام رہیں۔
اردن کے دارالحکومت امان میں گزشتہ ہفتے کیے جانے والے بم دھماکوں میں مبینہ طور پر حصہ لینے کی خواہش مند ایک عراقی عورت نےٹی وی پر بظاہر اپنے جرم کا اقرار کر لیا ہے۔


ساجدہ مبارک نامی اس خاتون کے بارے میں پولیس نے بتایا تھا کہ وہ اردن میں گزشتہ دنوں خودکش حملہ کرنے والے تین عراقیوں میں سے ایک کی بیوہ ہیں اور وہ خود بھی خود کش حملہ کرنے کی غرض سے ہوٹل میں موجود تھیں۔

ساجدہ مبارک الرشاوی نے ٹی وی پر کہا ’ میرے شوہر نے ایک (بم والی) بیلٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ میں نے دوسری اور انہوں نے مجھے بتایا کہ اس بیلٹ کو کیسے استعمال کرنا ہے۔‘

’ہم دونوں ہوٹل میں گئے اور میرے شوہر نے ایک کونا سنبھال لیا جبکہ میں نے دوسرا۔ ہوٹل میں ایک شادی کی تقریب ہو رہی تھی۔ وہاں بچے اور عورتیں تھیں۔ میرے شوہر نے کامیاب حملہ کیا ۔ میں نے بھی کوشش کی لیکن میں ناکام رہی۔‘

اس سے قبل اردن کے شاہ عبداللہ نے اعلان کیا تھا کہ پولیس نے ایک عورت کو خودکش حملہ کرنے کے ارادے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

ان عراقیوں کے خودکش حملوں کے نتیجے میں ستاون افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ملک کے نائب وزیر اعظم مروان معاشر نے کہا ہے کہ گرفتار ہونے والی خاتون ابو مصعب الزرقاوی کے ایک قریبی ساتھی کی بہن ہیں۔

الزرقاوی کی تنظیم اردن میں ہونے والے حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔

خودکش حملے کرنے والے تین عراقیوں کے نام علی حسین الشمیرری، رواد جاسم محمد عابد (23) اور الصفاء محمد علی(23) ہیں۔

ساجدہ مبارک کی عمر پینتیس سال ہے اور وہ علی حسین کی بیوہ ہیں۔

اسی بارے میں
عمان: 56 ہلاک، سوگ کا اعلان
10 November, 2005 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد