ایران کے خلاف قرارداد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
تازہ اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے آئی اے ای اے نے ایک قرار داد منظور کی ہے جس کے مطابق ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے سپر د کرنے کو کہا گیا ہے۔ اس ضمن میں کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ یہ قرار داد یورپی یونین کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ فیصلہ ویانا میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ ایجنسی کے ایک ترجمان کےمطابق اس قرارداد کے حق میں بائیس ووٹ پڑے اور مخالفت میں ایک ووٹ آیا جبکہ بارہ ارکان نے ووٹ نہیں ڈالا۔ ماہرین کے مطابق قرارداد میں تاریخ کا تعین نہ کرکے ایران کو معاملات درست کرنے کا راستہ دیا گیا ہے۔ عالمی امور کے ماہر حسن عسکری رضوی کے مطابق کچھ ممالک ایران کے جوہری پروگرام کے معاملہ کو سلامتی کونسل میں نہیں لے جانا چاہتےاور تاریخ مقرر نہ کرنے کا مطلب اس کو ’مثبت اقدام‘ کرنے کا وقت دینا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||