BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 July, 2005, 00:50 GMT 05:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اہم ترین موضوع : آب و ہوا کی تبدیلی
News image
ملکہ برطانیہ نے جی ایٹ ممالک کے رہنماؤں کو بدھ کی رات عشائیے پر مدعو کیا
دنیا کے امیر ترین ملکوں کے رہنما سکاٹ لینڈ میں جی ایٹ کے اجلاس میں شرکت کے لۓ جمع ہوچکے ہیں جہاں جمعرات کو آب و ہوا کی تبدیلی کے معاملات پر بحث ہوگی۔

اس کے علاوہ جمعرات کو جس معاملے پر بات چیت ہوگی وہ عالمی تجارت ہے۔

مبصرین کا کہنا ہے کہ ایک طرف آب و ہوا کی تبدیلی کے مسئلے پر معاہدے کی باتیں ہوگی لیکن دوسری طرف امریکہ معاہدے کی راہ میں حائل ہوگا۔ صدر جارج بش پہلے ہیں کہہ چکے ہیں کہ ان کا ملک کیوٹو کی طرح کے معاہدے کے حق میں نہیں اور یہ کہ زہریلی گیسوں سے نمٹنے کے لیے اقوامِ عالم کو نئی ٹیکنالوجی کی طرف رخ کرنا چاہیے۔

جی ایٹ کے سربراہ اجلاس میں افریقہ کی غربت کا معاملہ جمعے کو اٹھایا جاۓ گا۔ پہلے ہی ان سربراہان پر مستقل دباؤ ڈالا جارہا ہے کہ افریقہ میں غربت دور کرنے کے لۓ وہ فیصلہ کن اقدام کریں۔

جی ایٹ اجلاس گلین ایگل کے انتہائی پرتکلف ہوٹل میں ہورہا ہے جہاں ملکہ الزبتھ نے جی ایٹ ممالک کے سربراہوں کو ضیافت میں مدعو کیا۔

دنیا کے غریبوں کے ساتھ انصاف کرنے کی ایک آخری اور پرزور اپیل سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈنبرا میں میوزک کے کنسرٹ کی شکل میں کی گئی۔

لیکن دوسری جگہوں پر احتجاج کرنے والوں نے گڑ بڑ بھی کی ہے اور پولیس کے ساتھ مظاہرے کے راستے پر ہونے والے معاہدے کو توڑا ہے۔ پولیس نے ایک سو سے زیادہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بائیں بازو کے مظاہرین اور سرمایہ داری کے مخالفین نے سڑکیں بند کردیں، ریلیں روک دیں اور پولیس سے ان کی جھڑپیں ہوئیں۔

برطانیہ کی کوشش ہے کہ جمعرات کے اجلاس میں معیشت کے لیے مفید ٹیکنالوجی سے زیریلی گیسوں کے روک تھام پر کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ ہو جائے۔

جمعرات کے اجلاس میں جہاں اٹلی، جرمنی، فرانس، روس، کینیڈا، جاپان، امریکہ اور برطانیہ آب و ہوا میں تبدیلی پر بحث کریں گے، چین، میکسیکو، بھارت، برازیل اور جنوبی افریقہ جو دنیا کی پانچ ابھرتے ہوئے معاشی ملک ہیں، اس مسئلے پر اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد