لبنانی انتخابات کا دوسرا مرحلہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان کے پارلیمانی انتخابات میں دوسرے مرحلے کی پولنگ ہو رہی ہے۔ یہ تیس برس میں پہلا موقع ہے کہ لبنان میں انتخابات ہو رہے ہیں اور سوریا(شام) کی فوج وہاں موجود نہیں۔ گزشتہ اتوار کو انتخابات کے پہلے مرحلے میں بیروت کی تمام انیس نشستوں پر سوریا مخالف امیدوار کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم دوسرے مرحلے میں سوریا نواز امیدواروں کی کامیابی یقینی سمجھی جا رہی ہے۔ حزب اللہ اور لبنانی پارلیمان کے سپیکر کی قیادت میں شیعہ جماعت مِل کر انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں۔ دوسرے مرحلے میں تئیس نشستوں پر انتخابات ہوں گے جن میں سے چھ پر پہلے ہی حزب اللہ کے امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ حزب اللہ کو جنوبی لبنان سے اسرائیلی فوج کو نکالنے کی وجہ سے وہاں سراہا جاتا ہے۔ متوقع نتائج کی وجہ سے ووٹنگ کی شرح کم رہنے کی امید ہے۔ دوسرے مرحلے کی تئیس نشستوں کے لیے ساڑھے چھ لاکھ اہل ووٹر ہیں۔ عیسائی آبادی والے اضلاع میں عیسائی امیدوار کھڑے کرنے میں حزب اللہ کے اثر رسوخ کی وجہ سے انتخابات کے بائیکاٹ کی بھی اپیلیں کی گئی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||