BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 17 May, 2005, 16:00 GMT 21:00 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برطانوی شہری پشاور میں گرفتار

برطانیہ میں سیکیورٹی
القاعدہ سے خطرے کی نوعیت آئرش رپبلکن آرمی سے لاحق خطرے سے مختلف ہے: سر جان
پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے بتایا ہے کہ القاعدہ سے تعلق کے شبہ میں پشاور کے قریب گرفتار ہونے والا شخص برطانوی شہری ہے۔

منگل کے روز بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے تصدیق کی کہ گرفتار ہونے والا شہزاد نامی شخص برطانوی شہری ہے اور ان سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔

پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سے پینتیس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع شب قدر کے علاقے میں چھاپہ مار کر پیر کی رات کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار ہونے والے شخص کے قبضہ سے ,ٹیلی فون ڈائری، کمپیوٹر اور کچھ ’سی ڈیز، بھی برآمد کی گئیں ہیں۔

شہزاد کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد سے تقریباً ایک ماہ قبل شب قدر کے علاقے میں آیا اور مکان کرائے پر لیا تھا۔

چارسدہ کے قریب واقع علاقے شب قدر کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ متعلقہ شخص زیادہ تر عرصہ گھر کے اندر کمپیوٹر پر ہی گزارتا تھا اور باہر کبھی کبھار نکلتا تھا۔

یہ تو تاحال واضح نہیں کہ شہزاد کی گرفتاری حال ہی میں مردان سے پکڑے جانے والے القاعدہ کے سرکردہ رہنما ابو الفراج اللبی سے حاصل ہونے والی معلومات کا نتیجہ ہے یا نہیں۔

لیکن حکام کا کہنا ہے کہ اللبی کی گرفتاری کے بعد صوبہ سرحد کے چھوٹے قصبوں تک سیکورٹی ایجنسیز نے نظرداری کرنا شروع کردی ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد