ویتنام جنگ کی30 سالہ تقریبات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی ویتنام میں ہزاروں افراد نے تیس سال قبل امریکی فوج کے خلاف کامیاب مزاحمت کا جشن منایا۔ فوجی بینڈ اور کسان سپاہیوں نے ہو چی من شہر میں جنگ میں کامیابی کی یاد میں مارچ کیا۔ ہنوئی میں رقاصوں نے مخصوص لباس پہن کر امریکی جنگی جہازوں کے گرنے کی منظر کشی کی۔ ملک کے وزیر اعظم نے کہا کہ تیس اپریل انیس سو پچھتر کو حاصل ہونے والی کامیابی ’ہمیشہ کے لیے ہماری قومی تاریخ کا حصہ بن گئی ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام کو اب بھی بہت سی مشکلات درپیش ہیں اور اسے ماضی کی بجائے مستقبل پر نظر رکھنی چاہیے۔ تیس اپریل کو شمالی ویتنام میں ’لبریشن ڈے‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کمیونسٹ شمالی ویتنام کی فوج کو امریکہ نواز جنوبی ویتنام کی فوج پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||