ویتنام: توپ کے گولے سے چھ ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویت نام میں تیس سال قبل امریکی فوج کا چھوڑا ہوا توپ کا ایک گولہ پھٹنے سے چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ ویت نام کی جنگ کے خاتمے کو اب تقریباً تیس سال ہو چکے ہیں لیکن امریکی فوجیوں کے زیر استعمال توپ کا ایک گولہ آج اس وقت پھٹا جب مقامی لوگ اسے کاٹ کر اس میں موجود پاؤڈر نکالنے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ امریکی فوجی انیس سو پچہتر میں ویت نام سے واپس چلے گئے تھے۔ لیکن ان کے چھوڑے ہوئے غیر استعمال شدہ گولہ بادور سے ویت نام میں اب تک تقریباً اڑتیس ہزار ویت نامی شہری ہلاک اور ایک لاکھ سے بھی زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||