لندن کا ہوٹل اور ویتنام کا لیڈر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لندن کے مضافات میں واقع ڈرائٹن کورٹ ہوٹل یوں تو ایک عام سا ہوٹل نظر آتا ہے لیکن یہ ہوٹل ایک غیر معمولی دعویٰ کرتا ہے ۔ ویتنام کے سابق رہنما ہوچی من نے اس ہوٹل کے باورچی خانوں میں صفائی کرنے اور برتن دھونے کا کام کیا ہے۔ ویتنام کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے، جاپان، امریکہ، اور فرانس سے افواج کو نکال باہر کرنے سے قبل ہو چی من نے اپنی جوانی کا کچھ وقت یہاں کے مغربی ایلنگ کے علاقے میں اس ہوٹل میں کام کرکے گزارا۔ ہوچی 1913 میں لندن آئے اور پیرس ، روس اور چین جانے سے پہلے انہوں نے یہاں کئی سال گزارے ۔ لیکن بی بی سی کی ویتنام سروس کے کوین لی کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ہوچی من کے قیام کے بارے میں زیادہ پڑھنے میں نہیں آیا۔ کوین کا کہنا ہے کہ اس بارے میں صحیح طور پر نہیں کہا جا سکتا کہ انہوں نے اس پب میں کب اور کتنے عرصے کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت سیاست سے ان کا کوئی تعلق نہیں تھا۔ہو چن من نے بھی اپنی سوانح عمری میں لکھا ہے کہ ڈرائٹن کورٹ ہوٹل جانے سے پہلے انہوں نے برف صاف کرنے اور بوائلر کی دیکھ بھال کرنے کا کام کیا ہے ۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||