BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 03 April, 2005, 03:38 GMT 08:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جان پال دوئم کا جانشین کون؟
پاپائے روم جان پال دوئم (مرحوم)
پاپائے روم جان پال دوئم کے انتقال کے ساتھ ہی ان کی آخری رسومات اور جانشین چننے کی تیاری شروع ہو گئی۔

بی بی سی نیوز ویب سائٹ نے اس دوران اٹھنے والے اہم سوالات کے جواب دینے کی کوشش کی۔

اگلا پاپائے روم کون ہوگا؟
جان پال دوئم کے انتخاب سے پہلے چار صدیوں تک سب پاپائے روم اطالوی تھے۔

اس بار سب سے بڑا سوال یہی ہے کہ آیا اٹلی کو یہ عہدہ واپس ملے گایا نہیں؟ میلان کے کارڈینال اس عہدے کے مضبوط امیدوار ہیں۔ لیکن بہت سے لوگوں کے خیال میں یہ اتنا آسان نہیں کیونکہ حالیہ برسوں میں پاپائے روم کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے والوں کی تعداد کم ہوئی ہے۔

خیال ہے کہ نئے پاپائے روم کسی ترقی پذیر ملک سے ہوں گے۔ اس سلسلے میں برازیل کے کارڈینل کلاڈیو ہیومس کا نام لیا جا رہا ہے۔ نائجیریا کے فرانسس آرنزے بھی مضبوط امیدوار سمجھے جا رہے ہیں۔

پاپائے روم کے انتقال کے بعد کیا ہوتا ہے؟
پاپائے روم کی میت کے پاس تین بار ان کا نام پکارا جاتا ہے اور جواب نہ ملنے پران کی موت کا اعلان کر دیا جاتا ہے۔

روایت کے مطابق پاپائے روم کے انتقال کے بعد طے شدہ طریقہ کار پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ گرجا کی سول سروس ’کیوریا‘ کے ذریعے ان کی موت کی خبر غیر ملکی سفیروں اور مختلف ریاستوں کے سربراہوں کو پہنچائی جاتی ہے۔ لیکن دنیا بھر میں یہ خبر ویٹیکن ریڈیو کے ذریعے پہنچائی جاتی ہے۔

ایک مختصر تقریب میں پاپائے روم کی مُہر اور انگوٹھی توڑی جاتی ہے۔ اب یہ صرف ایک علامتی فعل ہے لیکن اس کا مقصد جعل سازی کے امکان کا خاتمہ ہوا کرتا تھا۔

آخری رسومات کا طریقہ کار؟
پاپائے روم اپنی آخری رسومات کے بارے میں ہدایات جاری کرتا ہے۔ جان پال دوئم نے بھی انیس سو چھیانوے میں ہدایات جاری کی تھیں اور ان کے مطابق ہی تمام کام ہوگا۔

جامعہ کیمبرج کے موؤرخ ڈاکٹر جان پولارڈ کے مطابق جان پال دوئم کو چار سے چھ روز کے اندر دفن کر دیا جانا چاہیے۔ آخری رسومات سینٹ پیٹر سکوائر میں ہوں گی اور دنیا بھر سے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کو شرکت کی دعوت دی جائے گی۔

پولینڈ کے گرجا گھروں میں بھی عبادت ہوگی اور ایک روز کا سوگ منایا جائے گا۔

پاپائے روم کی تدفین کہاں ہوگی؟
افواہیں گرد ش کرتی رہی ہیں کہ پاپائے روم پولینڈ میں دفن ہونا چاہتے تھے لیکن ماہرین کے مطابق ایسا ممکن نہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق پولینڈ میں حکام نے کہا ہے کہ پاپائے روم کا دِل پولینڈ میں کراکو میں دفنایا جائے گا جہاں وہ کبھی کارڈینل تھے۔

ڈاکٹر پولارڈ کے مطابق ایسا ممکن نہیں حالانکہ انیسویں صدی تک پاپائے روم کا دِل علیحدہ دفن کیا جاتا تھا۔

جانشین کیسے منتخب ہوگا؟

صدیوں پرانے طریقے کے مطابق دنیا بھر سے کارڈینل پاپائے روم کا جانشین چنیں گے۔ اس رسم کو ’کانکلیو‘(Conclave) کہا جاتا ہے۔ یہ عمل پاپائے روم کے انتقال کے پندرہ سے بیس روز کے اندر شروع ہو جانا چاہیے۔

پاپائے روم کے انتخاب کے لیے روزانہ چار بار ووٹ ڈالے جاتے ہیں۔ یہ عمل نئے پاپائے روم کے انتخاب تک جاری رہتا ہے۔ ہر دوسری گنتی کے بعد بیلٹ پیپر جلا دیے جاتے ہیں اور اسی وجہ سے اس کمرے کی چمنی سے دن میں دو بار سیاہ دھواں اٹھتا ہے۔

نئے پاپائے روم کے انتخب کے بعد چمنی سے سفید دھواں اٹھتا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد