ویلنٹائن ڈے: مِل کرخودکشی کا وعدہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایک شخص پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ انٹرنیٹ چیٹ روم پر اپنے ساتھیوں کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر خود کشی کے لیے آمادہ کر رہا تھا۔ پولیس کے مطابق اوریگن کے رہنے والے چھبیس سالہ جیرالڈ کرائن نے چیٹ روم پر امریکہ اور کینیڈا میں اپنے درجنوں ساتھیوں سے وعدہ لیا تھا کہ وہ ویلنٹائن ڈے پر مِل کر اپنی جان لے لیں گے۔ پولیس نے کہا کہ چیٹ روم میں شامل افراد کا منصوبہ تھا کہ وہ سب کمپیوٹر پر ایک دوسرے کے ساتھ رابطے کے دوران اپنی جان لے لیں گے۔ ویلنٹائن ڈے پر مرنے کا وعدہ کرنے والے افراد خود کشی میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کے ایک چیٹ روم کے رکن ہیں۔ پولیس کو اس ممکنہ خودکشی کی اطلاع چیٹ روم کے ایک رکن سے ملی تھی جو ایک خاتون رکن کی طرف سے اپنے دو بچوں سمیت مرنے کے عہد پر پریشان ہو گیا تھا۔ پولیس اب جیرالڈ کرائن کے کمپیوٹر سے اس کے رابطوں کے بارے میں معلومات حاصل کر رہی ہے تاکہ ممکنہ خودکشیوں کو روکا جا سکے۔ پولیس یہ بھی جاننا چاہتی ہے کہ آیا خودکشی کا معاہدہ سنجیدگی سے کیا گیا تھا یا وہ ایک مذاق تھا۔ پولیس نے کہا کہ ان کی پہلی ترجیح یہ یقینی بنانا ہے کہ کسی بچے کو نقصان نہ پہنچے۔ کرائن کو اگلے ہفتے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||