’جو دینا ہوں تجھے بوسے۔۔۔‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اگرچہ ایک اطالوی شخص نے طویل ترین بوسے کا عالمی ریکارڈ تو قائم کر لیا لیکن اِس کارنامے کے بعد اسے آکسیجن کی ضرورت پڑ گئی۔ اٹلی میں سینٹ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر جسے اب عالمی سطح پر یوم محبت کے طور پر منایا جاتا ہے بوسوں کے مقابلے کے منتظمین نے کہا کہ آندریا سارتی نے اپنی گرل فرینڈ اینا چین کو اکتیس گھنٹے اٹھارہ منٹ تک بوسہ دیا۔ اس طویل بوسے کے بعد سارتی کو آکسیجن کی ضرورت پیش آئی جس کے لئے فرسٹ ایڈ والوں کی خدمات حاصل کی گئیں اور ان کی گرل فرینڈ نڈھال ہو کر زمین پر لیٹ گئی۔ اطلاعات کے مطابق سارتی مقابلے کی انعامی رقم بارہ ہزار سات سو ڈالر حاصل کرنا چاہتے تھے تاکہ وہ سارتی سے شادی کر سکیں۔ مقابلے کے قوانین بہت سخت تھے جن کے تحت حصہ لینے والوں کے لئے بوسے کے دوران کھڑا رہنا لازمی تھا۔ انگلستان کے اخبار ’گارڈین‘ کے مطابق جوڑوں کو کھانے پینے یا بیت الخلا جانے کی بھی اجازت نہیں تھی اور وہ صرف تحریری طور پر کسی سے رابطہ کر سکتے تھے۔ اگر گنیس بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اس ریکارڈ کو تسلیم کر لیا گیا تو یہ سن دو ہزار ایک میں ایک امریکی جوڑے کا تیس گھنٹے انسٹھ منٹ کے ریکارڈ کی جگہ لے لے گا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||