افغان طیارہ اندرونی پرواز میں لاپتہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
افغان حکام کے مطابق ایک افعان طیارہ اندرون ملک پرواز کے دوران چھیانوے مسافروں کے ساتھ لا پتہ ہو گیاہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ افغانستان کے مغربی شہر ہرات سے کابل کے لیے پرواز پر تھا۔ ان دنوں افغانستان میں شدید برف باری ہو رہی ہے۔ ہرات سے پرواز کے بعد طیارہ کابل پہنچ گیا تھا لیکن برف کے شدید طوفان کی وجہ اسے اترنے کی بجائے کابل سے دور ہونا پڑا جس کے کچھ ہی دیر بعد اس کا ائیر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ منتقطہ ہو گیا۔ یہ طیارہ کام ائیر لائن کا تھا۔جو افغانستان کی واحد نجی ائیر لائن ہے۔ طیارے میں چھیانوے مسافر اور عملے کے آٹھ افراد سوار تھے۔ افغانستان کے ہمسایہ ملکوں کا کہنا ہے کہ یہ طیارہ ان میں سے کسی کے کسی ہوائی اڈے پر نہیں اترا۔ یہ دن افغانستان میں ہوائی سفر کے لیے انتہائی مصروف ہوتے ہیں کیونکہ اکثر افغان ان دنوں میں حج کے لیے سفر کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||