BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 08 January, 2005, 16:42 GMT 21:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل وعدہ واپس لے سکتا ہے
اسرائیلی فوجی
اسرائیل نے انتخابات کے دوران غزہ اور غرب اردن میں سفری رکاوٹیں کم کرنے کا وعدہ واپس لینے کی دھمکی دی ہے۔

اسرائیل نے فلسطینی شدت پسندوں کے ہاتھوں ایک فوجی ہلاکت کے بعد بین الاقوامی انتخابی مبصرین کے ذریعے یہ پیغام جاری کیا ہے۔

ہفتے کی صبح ہی ایک واقعے میں ایک فلسطینی پولیس چیف کو غزہ میں ایک چوکی پر گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔

توقع ہے کہ اتوار کو بیس لاکھ افراد یاسر عرفات کا جانشین منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈالیں گے۔

انتخابی مہم ختم ہو چکی ہے۔ فلسطینی انتظامیہ کی صدارت کے لیے سات امیدوار میدان میں ہیں۔ انتظامیہ کے عبوری صدر نے اعلان کیا ہے کہ پارلیمانی انتخابات سترہ جولائی کو ہوں گے۔

اسرائیل نے سنیچر کے روز سے بہتّر گھنٹے کے لیے سفری پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ لیکن اپنے فوجی کی ہلاکت کے بعد وہ اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کر رہا ہے۔

دریں اثناء غرب اردن میں نابلس کے قریب ایک حملے میں تین اسرائیلی فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی شدت پسند تنظیم الاقصیٰ بریگیڈ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

سنیچر کی صبح ہلاک والے فلسطینی پولیس چیف محمود الفرح کے گھر والوں کے مطابق وہ ڈیوٹی کے بعد لفٹ کے انتظار میں کھڑے تھے جب وہ اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ محمود الفرح رائفل کے ساتھ سیکیورٹی زون کی طرف بڑھ رہے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد