بغداد:گرین زون میں پھر دھماکہ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد میں نیشنل سیکیورٹی گارڈز کے تربیتی مرکز کے باہر ایک زبردست دھماکہ ہوا ہے۔ چوبیس گھنٹے قبل اس مقام سے تقریباً دو سو میٹر دور ایک دھماکے میں سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تازہ ترین دھماکے میں کم سے کم ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہو گئے ہیں۔ دھماکے کا شکار ہونے والے اہلکار گرین زون میں ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے۔ گرین زون میں عراقی حکومت اور سفارتکاروں کے دفاتر شامل ہیں۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق مزاحمت کار گرین زون میں کام کرنے والے ہر عراقی کو اپنے دشمنوں کا ساتھی سمجھتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||