 |  حالیہ ہفتوں میں کئی سعودی نوجوانوں کی عراق میں گرفتاری کی اطلاعات ملی ہیں |
عراق میں ہلاک ہونے والے ایک سعودی نوجوان کے والد اطلاعات کے مطابق ان مذہبی عالموں پر مقدمہ کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں جنہوں نے ان کے بقول ان کے بیٹے کو امریکہ کے خلاف ’جہاد‘ پر اکسایا تھا۔ سعودی عرب کے اخبار المدینہ کے مطابق ماجد شبیب العتیبی اپنے چھبیس سالہ بیٹے مقرن کی ہلاکت کا ذمہ دار علماء کو ٹھہراتے ہیں۔ العتیبی کا کہنا ہے کہ علماء نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈال رہے ہیں۔ اطلاعات ے مطابق پِچھلے چند ہفتوں میں کئی سعودی باشندے عراق میں یا تو پکڑے گئے ہیں یا پھر ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہفتے کے روز سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ عبد اللہ نے بتایا تھا کہ ملک کی سکیورٹی فورسز نے ایک مشتبہ شدت پسند کو گرفتار کیا ہے جو سعودی عرب کے ایک ہمسایہ ملک پر حملہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا تھا۔ |