صدارتی دوڑ آخری مراحل میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی صدارتی انتخابی مہم آخری مراحل میں ہے جن میں، انتخابی جائزوں کے مطابق‘ سخت مقابلے کی توقع ہے۔ صدر بش اور ان کے ڈیموکریٹ حریف سینیٹر جان کیری انتخابی مہم کے آخری روز ان ریاستوں کا طوفانی دورہ کریں گے جہاں انتخابی دوڑۙ سخت ترین ہے اور چند ووٹوں کا فرق ملکی سطح پر فتح یا شکست کا باعث بن سکتا ہے۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق دونوں بڑے امیدواروں میں سے کسی کو اپنی جیت کا یقین نہیں ہے اور پیر کے روز ان کی مہم فیصلہ کن ثابت ہو سکتی ہے۔ اتوار کے دن ہونے والی انتخانی ریلیوں میں صدر بش اور سینیٹر جان کیری نے خود کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ جیتنے کا اہل رہنما ثابت کرنے کی کوشش کی۔ صدر بش نے دعویٰ کیا کہ ان کی انتظامیہ بڑے منظم طریقے سے القاعدہ کو تباہ کر رہی ہے اور آخر کار اسامہ بن لادن کو پکڑ ہی لے گی۔ دوسری طرف سینیٹر جان کیری نے کہا کہ وہ دہشت گردوں کو ڈھونڈ کر گرفتار کریں گے اور انہیں ہلاک کر دیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||