بلاخوف ووٹ ڈالنے جائیں: ٹام رِج | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں داخلی سلامتی کے ادارے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سربراہ ٹام رِج نے امریکیوں کو یقن دہانی کرائی ہے کہ وہ دو نومبر کو دہشت گردی کےخوف کے بغیر ووٹ ڈالنے جائیں۔ ٹام رِج نے اسامہ بِن لادن کی طرف سے نئی وڈیو جاری ہونے کے ایک روز بعد بیان دیتے ہوئے کہا کہ انتخاب کے روز دہشت گردی کے بارے میں کوئی خفیہ اطلاع نہیں ہے۔ اس سے قبل امریکہ کے صدر جارج بُش نے ریڈیو پر قوم سے اپنے خطاب میں ’دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ‘ میں اپنی کارکردگی کا دفاع کیا۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ایسے حملے روکنے کے لیے ضروری ہے کہ دشمن کا پیچھا کیا جائے۔ اس سے قبل انہوں نے سلامتی کے بارے میں مختلف اداروں کے سربراہان سے اسامہ بِن لادن کی طرف سے امریکہ پر حملوں کے بارے میں دھمکی کے پیش نظر ضروری اقدام کرنے کے لیے کہا تھا۔ ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جان کیری نے اسامہ بِن لادن کی تلاش اور خاتمے کے لیے امریکیوں میں اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ واشنگٹن میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق رپبلکن پارٹی کے حامی امید کر رہے ہیں کہ اسامہ بِن لادن کی وڈیو سے ان کو فائدہ پہنچے گا اور ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں کے مطابق یہ وڈیو امریکیوں کا دھیان ’دہشت گردی کے خلاف جنگ‘ کی طرف لے جائے گی جس موضوع پر صدر بُش کو اپنے مخالف پر واضح برتری حاصل ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||