چیچن رہنما: روسیوں کو دھمکی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیچن شدت پسند رہنما شامیل باساییو نے جن پر بیسلان سکول حملے کا الزام ہے روسی شہریوں کے خلاف مزید حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ستمبر میں بیسلان میں سکول پر حملے اور محاصرے میں تین سو تیس سے زیادہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ چیچن رہنما نے کہا کہ روسی فوجیوں کی چیچنیا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے روسی شہری نشانہ بنتے رہیں گے۔ انہوں نے یہ دھمکی شدت پسندوں سے متعلقہ ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے والے انٹرویو میں دی۔ باساییو کا نام روس کو مطلوبہ افراد کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ شدت پسند روس میں شامل ریاست چیچنیا کی آزادی کے لیے لڑ رہے ہیں۔ روس میں حکام نے باساییو کو پکڑوانے کے لیے دس ملین ڈالر انعام رکھا ہے۔ لیکن چیچن باغیوں نے اس کے جواب میں مزید حملوں کی دھمکیاں دی ہیں۔ باساییو نے اعتراف کیا کہ ان کی حکمت عملی کی وجہ سے ان کے اور چیچنیا کی آزادی کے لیے کوشاں اعتدال پسند چیچن رہنماؤں مثلاً اسلان ماسخادوو کے درمیان اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ باساییو کا کہنا ہے کہ ان کے پکڑے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا اور ان کی جگہ اور لوگ لے لیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||