عراق انتخابات وقت پر: برطانوی جنرل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں مزاحمت کاروں اور امریکی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اور اسی دوران امریکی فوج کے کمانڈروں نے برطانوی فوج کے جنرل سٹاف کے سربراہ کے ساتھ اپنی حکمت عملی پر بات چیت کی ہے۔ گزشتہ روز عراق میں مختلف واقعات میں ستر افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ برطانوی جنرل مائیک جیکسن نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ لڑائی کی وجہ سے عراق میں اصلاحات کا عمل نہیں رکے گا اور انتخابات جنوری میں پروگرام کے مطابق ہوں گے۔ مغربی شہر رمادی میں تازہ ترین لڑائی میں امریکی فوج اور مزاحمت کاروں کے درمیان لڑائی میں دس عراقی ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد کے جنوب میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر کار بم کے ایک حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ سر کٹی لاشیں امریکی حکام کے خیال میں یہ لاشیں بظاہر عربوں کی معلوم ہوتی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||