عراق:ایک لبنانی ہلاک، کئی یرغمال | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنانی حکام نے کہا ہے کہ عراقی مزاحمت کاروں نے ایک لبنانی شہری کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ کچھ کو یرغمالی بنا لیا گیا ہے۔ بیروت میں وزارت خارجہ کے حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونے والا لبنانی اٹھائیس سالہ حسین علی علیان ہے جو تعمیراتی شعبے سے وابستہ تھا۔ انہوں نے بتایا کہ کہ علیان پر سخت تشدد کیا گیا اور ہلاک کر کے ان کی اور دو عراقیوں کی لاشوں کو بغداد کے قریب سڑک کے کنارے پھینک دیا گیا۔ ادھر ترکی کے سات شہریوں کو جنہیں گزشتے ہفتے یرغمال بنایا گیا تھا چھوڑ دیا گیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق ان لوگوں کو فلوجہ میں رہا کیا گیا۔ گزشتہ ہفتے ان سات ترکوں کو اغوا کرنے کے بعد ان کی ایک وڈیو فِلم جاری کی گئی تھی اور تمام ترک کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا تھا وہ عراق میں اپنی کارروائیاں بند کر کے وہاں سے نکل جائیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||