BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 18 April, 2004, 17:44 GMT 22:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراق: ہسپانوی فوج کی واپسی کا اعلان
ساپاتیرو اور بلیئر
ساپاتیرو منتخب ہونے کے بعد برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کے ساتھ
ہسپانوی وزیر اعظم خوزے لوئیس رودری گیس ساپاتیرو نے اعلان کیا ہے کہ وہ عراق سے اپنی فوجیں واپس بلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہسپانوی فوجوں کی عراق سے جلد از جلد واپسی شروع ہو جائے گی۔

ساپاتیرو نے کہا کہ وہ ’ہپسانوی عوام کے فیصلے‘ کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔

ہسپانوی فوج کی واپسی کی تفصیلات عنقریب جاری کر دی جائیں گی۔ عراق میں تیرہ سو ہسپانوی فوجی تعینات ہیں۔

ساپاتیرو نے جنہوں نے ایک ہفتہ قبل ہی ملک کی باگ دوڑ سنبھالی ہے پہلے ہی واضع کر چکے ہیں کہ اگر عراق میں سیاسی اور فوجی ذمہ داری اقوام متحدہ کو نہ سونپی گئی تو وہ اپنی فوجیں واپس بلا لیں گے۔

ساپاتیرو کی سوشلسٹ پارٹی گزشتہ ماہ ملک کے دارالحکومت میڈرڈ میں بم دھماکوں کے چند روز بعد منعقد ہونے والے انتخابات منتخب ہوئی تھی۔ ان دھماکوں میں دو سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد