فلوجہ میں رات کا کرفیو نافذ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی فوج نے عراقی شہر فلوجہ میں رات کا کرفیو نافذ کرتے ہوئے شہریوں کو حکم دیا ہے کہ وہ شام سات بجے کے بعد گھروں سے نہ نکلیں۔ یہ کرفیو قصبہ میں اتحادی افواج کےعراق پر قبضہ خلاف جاری مسلسل مزاحمت کے خاتمے کی مہم کا حصہ ہے۔ گیارہ گھنٹے کا کرفیو نافذ کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نہ تو اسلحہ لیکر چلیں اور نہ ہی گروپوں کی صورت میں اکٹھے ہوں۔ پیر کے روز امریکی فوجیوں نے فلوجہ قصبہ کو مکمل گھیرے میں لے لیا اور اس کی طرف آنے والی تمام سڑکیں بند کر دیں۔ فوجیوں نے بغداد کو اردن کی سرحد سے ملانے والی بڑی شاہراہ کو بھی بند کر دیا۔ فلوجہ قصبہ میں سنی مکتبہ فکر کے لوگوں کی اکثریت ہے اور اس علاقے میں امریکی فوجیوں پر بہت حملے ہوئے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||