سیاسی اصلاحات پراختلافات | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عرب سربراہوں کا اجلاس جو، پیر کے روز، تیونس میں شروع ہونے والی تھی شدید اختلافات کی وجہ سے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ توقع تھی کہ اس کانفرنس میں اسرائیل کی ساتھ صُلح کی کوششیں دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دی جائے گی اور عالم عرب میں سیاسی اصلاحات کے بارے میں تجاویز پیش کی جائیں گی۔ لیکن اس سربراہ اجلاس سے قبل رکن ممالک کے وزراء خارجہ کے درمیان ابتدائی اجلاس کے دوران اس قدر اختلافات ابھر کر سامنے آئے کہ اجلاس کے میزبان تیونس کے لئے سربراہ اجلاس منسوخ کرنے کے اعلان کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں تھا۔ حماس کے بانی رہنما شیخ احمد یاسین کے اسرائیلیوں کے ہاتھوں قتل کے بعد عالم عرب میں جو جذبات بھڑکے ہیں اس کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ کسی نئے لائحہ عمل کے لئے اتفاق رائے پیدا نہیں ہو سکا۔ اس کے علاوہ بتایا جاتا ہے کہ عالم عرب میں سیاسی اصلاحات کے اعلان پر بھی شدید اختلافات ہیں۔ عالم عرب پر امریکہ کا سخت دباؤ ہے کہ معاشرے کو جمہوری بنایا جائے۔ تیونس کی وزارت خارجہ کے ترجمان حاتم بن سالم نے صحافیوں کو بس اتنا بتایا کہ اختلافات ہیں لیکن اس کی وضاحت نہیں کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||