گجرات پھِر نہیں ہوگا: واجپئی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انڈیا کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے کہا ہے کہ گجرات میں ہونے والے فرقہ وارانہ واقعات کبھی نہیں دہرائے جائیں گے۔ انڈیا کے انگریزی زبان کے روزنامے ’دی ہندو‘ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’یہ غالباً پہلے انتخابات ہیں جب قومی سطح پر کسی معاملے میں کوئی اختلاف نہیں۔ ملک متحد ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے ہندو مسلم اختلافات ختم کرنے کے لئے انتہائی سنجیدہ کوشش شروع کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی جماعتوں کےاتحاد سنگ پریوار کو احساس ہو گیا ہے کہ ملک کے اکثریتی طبقے کو احساس ہو گیا ہے کہ مسلمانوں کے ساتھ مستقل کشیدگی جاری نہیں جا سکتی۔ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے مطالبے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ مسئلہ اتفاق رائے سے حل ہوگا۔ اٹل بہاری واجپئی نے کہا کہ ان کی سیاسی حریف سونیا گاندھی کا پیدائشی طور پر ہندوستانی نہ ہونا کوئی ایشو نہیں ہے۔ انڈیا کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ انتخابات کا اصل موضوع سڑکیں، بجلی اور پانی کی فراہمی اور دیگر ترقیاتی معاملات ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||