BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 27 February, 2004, 19:25 GMT 00:25 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غزہ پر مصری کنٹرول :اسرائیلی پیشکش
اسرائیلی توپیں
منصوبے کے تحت، مصری فوجیں غزہ میں رفاہ کے مقام سے مصرکی سرحد تک اپنا عسکری کنٹرول قائم رکھ سکیں گی
اسرائیل متعدد بار مصر کو یہ پیشکش کر چکا ہے کہ اگر وہ غزہ کے کچھ علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلاتا ہے تو مصر ان کا کنٹرول سنبھال سکتا ہے۔

اسرائیلی سکیورٹی ذرائع کے مطابق، اس سلسلے میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت اسرائیلی خفیہ اداروں کے اہلکاروں کے حالیہ قاہرہ دورے کے دوران ہوئی تھی۔

اس منصوبے کے تحت، مصری فوجیں غزہ میں رفاہ کے مقام سے مصرکی سرحد تک اپنا عسکری کنٹرول قائم رکھ سکیں گی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ غزہ سے فوجوں کی واپسی پر غور کر رہا ہے۔

اسی دوران یروشلم سے ملنے والی اطلات کے مطابق اسرائیلی افواج نے ان فلسطینیوں پر دستی بموں کا استعمال کیا جو ایک متننازعہ مقدس مقام پر پتھراؤ کر رہے تھے۔

اسرائیلی پولیس نے اس احاطے پر دھاوا بولا جسے مسلمان حرم الشریف کہتے ہیں اور یہودیوں کے لیے وہ گنبد سخرہ ہے جہاں مسجد اقصٰی میں جمعہ کی نماز کے بعد فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تصادم شروع ہوگیا تھا۔

اسرائیلی افواج اور فلسطینیوں کے درمیان بذریعہ مصر غزہ میں دھماکہ خیز مواد اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کے سلسلے میں جھڑپیں جاری رہتی ہیں۔ یہ اسمگلنگ اس راستے سے کی جاتی ہے جسے "فلاڈلفیا کوریڈور " کہا جاتا ہے۔

اسرائیل کو خدشہ ہے کہ اگر وہ غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلاتا ہے تو شدت پسند اسلامی گروہ حماس علاقے پر قبضہ کرتے ہوۓ غیر قانونی اسلحےکی نقل وحرکت شروع کر دے گا۔

جبکہ مصر کو یہ فکر ہے کے اگر حماس کا کنٹرول علاقے پر ممکن ہو جاۓ گا تو مصر کے بنیاد پرست مسلمان گروہ حسنی مبارک کی حکومت کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔

اسرائیلی اخبار یروشلم پوسٹ کےمطابق، غزہ میں مصری فوجی کنٹرول پر آئندہ ہفتے اس وقت مذاکرات کی امید کی جا رہی ہےجب ایرئیل شیرون کے مشیر وہائٹ ہاؤس کا دورہ کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد