BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 February, 2004, 12:38 GMT 17:38 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ مخالف آپریشن کی تیاریاں
وانا
جنوبی وزیرستان کے دارلحکومت وانا کے ارد گرد سڑکوں پر مورچے بھی قائم کر لئے گئے ہیں۔
پاکستان میں حکومتی حلقوں اور میڈیا کی طرف سے متضاد اطلاعات اور افواہوں کے ماحول میں ملک کے جنوبی علاقوں میں افغان سرحد کے ساتھ فوج قبائلی علاقے میں بڑے آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔

ملک کے وزیر ِاطلاعات شیخ رشید احمد کے مطابق ان علاقوں میں’نا پسندیدہ عناصر کے داخلے کو روکنے کے لئے‘ مزید فوجی دستے روانہ کئے جا رہے ہیں۔

قبائلی علاقے وانا کی صورتحال
 کافی فوج سرحد کی طرف جا چکی ہے لیکن میرے خیال میں نہ اتنی بڑی بات ہے جو پولیٹکل ایجنٹ کہہ رہے ہیں اور نہ اتنی خاموشی ہے جو فوجی ترجمان کہہ رہے ہیں۔
وانا میں استاد نثار احمد
افغانستان میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اسامہ بن لادن کی گرفتاری کے لئے اپنی کوششیں تیز کر رہے ہیں۔ کچھ اطلاعات کے مطابق امریکی انٹیلی جینس ادارے سی آئی اے کے سربراہ جارج ٹینینٹ نے بھی پچھلے ہفتے پاکستان کا دورہ کیا تھا تاہم حکام اس کی تردید کر رہے ہیں۔

پاکستانی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں موجودہ آپریشن کا مقصد صرف اسامہ بن لادن کو گرفتار کرنا نہیں بلکہ اس سے ان کے متعلق ضروری معلومات حاصل کرنا مقصود ہے۔

فوج نے اس علاقے میں کشت میں اضافہ کر دیا ہے اور جنوبی وزیرستان کے دارلحکومت وانا کے ارد گرد سڑکوں پر مورچے بھی قائم کر لئے گئے ہیں۔ لیکن وزیر ِ اطلاعات شیخ رشید نے خبر رساں ایجینسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ فی الحال کوئی کاروائی شروع نہیں کی گئی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد