’سگِ اول‘ چل بسا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے صدر جارج بش اپنی ایک کتیا کے مر جانے پر سوگوار ہیں۔ اس کتیا کا نام سپاٹ تھا۔ اولڈ انگلش سپرنگر سپینیئل نسل کی یہ چودہ برس کی کتیا فالج کے پے در پے حملوں سے دوچار ہوئی جس کے بعد اسے زہر کا ٹیکہ دے کر ابدی نیند سلا دیا گیا۔ سپاٹ ان دو کتوں میں سے ایک تھی جنہوں نے سن دو ہزار دو میں صدر بش کے بےہوش ہونے کا منظر دیکھا تھا۔ سپاٹ انیس سو نواسی میں وائٹ ہاؤس ہی میں پیدا ہوئی جب صدر جارج بش کے والد امریکی صدر تھے۔ یوں وائٹ ہاؤس سپاٹ کا آبائی گھر تھا۔ سپاٹ نے بڑے بش اور ان کی اہلیہ کی معروف کتیا مِلی کے ہاں جنم لیا تھا۔ وائٹ ہاؤس سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جارج بش، ان کے والد اور تمام بش خاندان سپاٹ کی موت پر انتہائی رنجیدہ ہے۔ ٹی وی پر دکھائی جانے والی جھلکیوں میں سپاٹ اور بارنی ( ایک اور کتا) صدر بش کی دوروں سے وائٹ ہاؤس واپسی پر عموماً ان کا استقبال کرتے دکھائی دیتے رہے ہیں۔ ان دونوں کتوں کو صدر بش اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ کئی بار کیمپ ڈیوڈ جانے کا شرف بھی حاصل رہا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||