BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 September, 2003, 17:13 GMT 21:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مسئلہ کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کا
مسئلہ کتوں کے کاٹنے کا
دنیا میں ساٹھ لاکھ کتے ہیں

برازیل کے شہر ریو ڈی جینرو میں منعقد ہونے والی ایک بین الاقوامی کانفرنس میں ایک اہم مسئلے پر تفصیلی بحث ہوئی اور وہ مسئلہ یہ تھا کہ دنیا بھر میں کتوں کی بڑھتی ہوئی آبادی سے انسان کو ممکنہ خطرات کو کیسے روکا جا سکتا ہے۔

اور بحث اور مباحثے کے بعد اس کانفرنس کے شرکاء اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دنیا میں کتوں کے، لوگوں اور خاص طور پر بچوں کو، کاٹنے کا خطرہ بہت بڑھ گیا ہے۔

اس تین روزہ کانفرنس کا اہتمام جانورں کی حفاظت کے لیے قائم کی گئی ورلڈ سوسائٹی فار پروٹیکشن آف اینیملز، عالمی ادارۂ صحت اور پین امریکن ہیلتھ آرگنازیشن نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔

اس کانفرنس میں کتوں کے مالکان کے لیے مرتب کی گئی سفارشات کو چند دنوں میں جاری کر دیا جائے گا۔

یہ کانفرنس تھی تو کتوں کے بارے میں لیکن کتوں کے لیے کوئی انعام نہیں رکھا گیا تھا۔

کتوں کے کاٹے سے پھیلنے والی متعدی بیماری ریبیز یا باؤلا پن اب کوئی خطرہ نہیں ہے اور لاطینی امریکہ سے اسے مکمل طور پر ختم کیا جا چکا ہے۔

لیکن انسانوں پر کتوں کے حملوں کے واقعات ایک دردِ سر بنتے جارہے ہیں۔

پیرو میں سلانہ اسی ہزار لوگ کتوں کے کاٹے کا شکار ہوتے ہیں۔ برازیل میں ہر سال اس طرح کے کئی لاکھوں واقعات ہوتے ہیں۔ ان میں سے اکثریت بچوں کی ہوتی ہے۔

مسئلہ یہ ہے کہ دنیا میں کتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

اس وقت ایک اندازے کے مطابق دنیا میں ساٹھ کروڑ کتے ہیں جن کی تعداد اگلے دس سال میں دگنی ہوجائے گی۔

تاہم کانفرنس نے اس بات نے کتوں کی بجائے کتوں کے مالکان کی تربیت پر زور دیا۔

کانفرنس کے مطابق کتے پالنے والوں کو اپنے کتوں کے رویے کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے اور اگر وہ کسی شخص کو کاٹ لیتے ہیں تو اس کا معاوضہ بھی انھیں ادا کرنا چاہیے۔

جنوبی امریکہ کے چھوٹے سے ملک کوسٹا ریکا نے اس سلسلے میں ایک مثال قائم کی ہے۔ کوسٹا ریکا کے قانون کے مطابق اگرکوئی کتا کسی شخص کو کاٹ لیتا ہے تو ملک کو قید کی سزا دی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد