BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 December, 2003, 17:33 GMT 22:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انصاف ہونا چاہئے: کوفی عنان
عالمی امدادئی اداروں کو واپس عراق بھیجنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا
عالمی امدادئی اداروں کو واپس عراق بھیجنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کوفی عنان نے کہا کہ صدام حسین پر چلائے جانے والے مقدمے کو انصاف کے اعلی ترین معیار پر پورا اترنا چاہئے۔

سیکورٹی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کوفی عنان نے کہا کہ صدام کی گرفتاری ایک علامت نہیں ہے بالکہ یہ ایک ایسا موقعہ ہے کہ عراق میں ایک نئے دور کا آغاز ہو سکتا ہے۔

عراق میں امریکہ کی نامزد کردہ گورننگ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ صدام پر مقدمہ عراق ہی میں چلایا جائے تاہم ایران اور کچھ عالمی تنظیمیں صدام حسین پر بین الاقوامی ٹریبیونل میں مقدمہ چلانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ایران کی حکومت صدام کی طرف سے ایرانیوں کے خلاف کئے جانے والے جنگی جرائم پر مشتمل ایک طویل دستاویز تیار کر رہی ہے جو کہ بین الاقوامی سطح پر پیش کی جائے گی۔

امریکی خبر رساں ادارے نے اے پی کے مطابق کوفی عنان نے یہ بھی کہا کہ ان کو معلوم نہیں کہ کب تک عراق اس حد تک محفوظ ہو جائے گا کہ وہ اقوام متحدہ کی تنظیموں کو واپس جانے کے لیے کہیں۔

سلامتی کونسل کا اجلاس اس لیے بلایا گیا تھا کہ عراق کے وزیر خارجہ سے عراق میں اقتدار کی منتقلی کے بارے میں بنائے گئے منصوبے کی تفصیلات معلوم کی جا سکیں۔اس منصوبے کے تحت جون سن دو ہزار چار میں عبوری حکومت عراق کا اقتدار سنبھال لے اور سن دو ہزار پانچ میں ملک میں عام انتخابات کرائے جائیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد