| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک اور امریکی فوجی گرفتار
امریکی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ گوانتانامو میں خدمات ادا کرنے والے ایک اورمسلمان امریکی فوجی کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پینٹاگون کے ایک ترجمان نے گرفتار ہونے والے سینیئر ائیرمین کا نام احمد الہلابی بتایا ہے جو، ان کے مطابق، حال میں خلیج گوانتانامو کے حراستی مرکز میں مترجم کے فرائض انجام دیتے رہے ہیں۔ چینی نژاد یوسف لی کے بعد یہ گوانتانامو میں خدمات انجام دینے والے دوسرا مسلمان امریکی فوجی ہے جسے جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کے مطابق مسٹر الہلابی دس ستمبر کو فلوریڈا سے گرفتار ہونے والے یوسف لی کو جانتا تھے۔ غیر سرکاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کو الہلابی کے قبضے سے کچھ خفیہ دستاویزات ملی ہیں جن میں ان جگہوں کا ذکر کیا گیا ہے جہاں مختلف قیدیوں کو گونتانامو میں رکھا جا رہا ہے۔ پینٹاگون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انہیں تئیس جولائی کوگرفتار کیا گیا تھا اور انہیں کیلیفورنیا میں واقع ایک ائیر بیس میں رکھا جارہا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق گوانتانامو سے خفیہ معلومات کے افشا ہونے سے متعلق تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |