BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 September, 2003, 21:34 GMT 01:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اسرائیل کے حق میں امریکی ویٹو
یاسر عرفات کے حمایتی
یاسر عرفات کے حمایتی

امریکہ نے اسرائیل کی حمایت میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اس مسودے کے خلاف ویٹو کا استعمال کیا ہے جس میں اسرائیل سے کہا گیا تھا کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کی ملک بدری کا فیصلہ ترک کردے۔

سلامتی کونسل میں یہ قرارداد شام اور سوڈان کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ اس قرارداد کے حق میں گیارہ ممالک نے ووٹ دیے جبکہ برطانیہ، جرمنی اور بلغاریہ نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ سلامتی کونسل میں پندرہ ارکان ہیں۔

اس قرارداد میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل ایک ’قابض طاقت‘ ہے اور اقوام متحدہ اس سے ’مطالبہ کرتا ہے کہ فلسطینی انتظامیہ کے منتخب صدر کی ملک بدری کی کوششیں ترک کردے اور ان کو دھمکیاں دینے سے باز رہے۔

قرارداد پر رائے شماری کے بعد اقوام متحدہ میں امریکی سفیر جان نیگرو پونتے نے کہا کہ ویٹو کا استعمال اس لئے کرنا پڑا کیونکہ حماس اور الاقصیٰ بریگیڈ جیسی شدت پسند تنظیموں کا ذکر نہیں تھا۔ نیگروپونتے نے کہا: ’فلسطینی انتظامیہ کو دہشت گرد گروہوں کے خاتمے کے لئے اقدام کرنا ہوگا۔‘

عرفات کے حق میں ریلی
عرفات کے حق میں ریلی

برطانیہ نے جو اس وقت سلامتی کونسل کا سربراہ ہے، قرارداد میں قیام امن کے نقشۂ راہ کو حقیقت میں تبدیل کرنے کے لئے کچھ ترامیم پیش کیں جنہیں شام نے مسترد کردیا۔

منگل کے روز اسرائیلی حکومت نے فلسطینی انتظامیہ کی اس پیش کش کو سیاسی چال کہتے ہوئے مسترد کردیا جس میں خطے میں فوری طور پر فائربندی کی تجویز پیش کی گئی تھی۔ غیر معینہ مدت کیلئے فائربندی کی یہ پیش کش یاسر عرفات کے مشیر جبریل رجوب کی جانب سے کی گئی تھی۔

حال ہی میں خودکش حملوں کے جواب میں اسرائیلی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو ملک بدر کردیا جائے گا۔ اسرائیلی نائب وزیراعظم نے یہ بات بھی کہی ہے کہ عرفات کا قتل کیا جاسکتا ہے۔

اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد