BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 September, 2003, 10:28 GMT 14:28 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عرفات کے لئے رائے دہی
یاسر عرفات
عرفات کو ہٹانے کے اسرائیلی فیصلے پر فلسطینی مشتعل ہیں

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں منگل کے روز فلسطینی رہنما یاسر عرفات کو ہٹائے جانے کے اسرائیلی فیصلے پر رائے دہی ہوگی۔

یہ رائے دہی اسرائیلی اور فلسطینی سفارتکاروں کے درمیان اس معاملے پر بحث مباحثے کے ایک روز بعد کی جا رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ میں اسرائیل کے سفیر ڈان گلرمین نے پیر کے روز اپنی تقریر میں یاسر عرفات کی مذمت کی تھی اور انہیں بین الاقوامی دہشت گرد قرار دیا تھا۔

اس بیان پر رِ عمل کے طور پر فلسطینی سفارتکار اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے تھے۔

یاسر عرفات کو ملک بدر کرنے کے فیصلے کا اعلان اسرائیل کی کابینہ نے گزشتہ جمعرات کو کیا تھا جس کے بعد اسرائیل کے نائب وزیر اعظم عہود المارت نے انکشاف کیا کہ یاسر عرفات کو قتل کرنے کی ایک تجویز پر بھی کابینہ میں غور کیا گیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد اسرائیل کو شدید مذمت کا سامنا ہے۔

اجلاس میں فلسطینی نمائندے نے ڈان گلرمین کی تقریر کو ’بے کار‘ قرار دیا۔

شام کی جانب سے پیش کی گئی قرار داد میں یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ اسرائیل یاسر عرفات کو نہ تو کوئی نقصان پہنچائے اور نہ ہی انہیں ملک بدر کرے۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ وہ قرارداد کو موجودہ حالت میں قبول کرنے کے لئے تیار نہیں ہےکیونکہ اس میں فلسطینیوں کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کی مذمت نہیں کی گئی ہے۔

شام پہلے ہی اس قرار داد میں کچھ ردو بدل کرچکا ہے تاکہ امریکہ کی جانب سے اس قرار داد کے ویٹو کئے جانےکے امکان کو نظر انداز کیا جاسکے۔

اب اس قرارداد کے متن میں اسرائیلی کارروائیوں کے ساتھ ساتھ فلسطینی خودکش حملہ آوروں کی بھی مذمت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد