دنیا بھر میں ہلاک شدگان کو خراج عقیدت

فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں نائٹ کلب پر فائرنگ سے 49 ہلاکتوں کے بعد دنیا کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات جاری ہیں۔

امریکہ سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنامریکہ سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں اورلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے نائٹ کلب پر حملے میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں دعائیہ تقریبات منعقد ہو رہی ہیں۔
امریکی صدر براک اوباما بھی منگل کو اورلینڈو جا رہے ہیں جہاں وہ ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنامریکی صدر براک اوباما بھی منگل کو اورلینڈو جا رہے ہیں جہاں وہ ہلاک شدگان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
منگل کو امریکی شہر اورلینڈو کے علاوہ فرانس، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں دعائیہ تقریبات منعقد ہو رہی ہیں اور اس موقعے پر شمعیں روشن کی جا رہی ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمنگل کو امریکی شہر اورلینڈو کے علاوہ فرانس، آسٹریلیا، برطانیہ اور جرمنی سمیت مختلف ممالک میں دعائیہ تقریبات منعقد ہو رہی ہیں اور اس موقعے پر شمعیں روشن کی جا رہی ہیں۔
اورلینڈو میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں مسلمانوں نے بھی شرکت کی اور تقریب میں شریک امام امام محمد علی مرسی نے کہا کہ نفرت اور تباہی کو ختم کرنے کے لیے مسلمان سب کے ساتھ ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناورلینڈو میں ہونے والی دعائیہ تقریب میں مسلمانوں نے بھی شرکت کی اور تقریب میں شریک امام امام محمد علی مرسی نے کہا کہ نفرت اور تباہی کو ختم کرنے کے لیے مسلمان سب کے ساتھ ہیں۔
اورلینڈو میں ڈاکٹر فلپس سینٹر کے باہر یادگار بنائی گئی ہے جہاں پر لوگ دعائیہ تقریب کے لیے جمع ہیں۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناورلینڈو میں ڈاکٹر فلپس سینٹر کے باہر یادگار بنائی گئی ہے جہاں پر لوگ دعائیہ تقریب کے لیے جمع ہیں۔
نیویارک میں ہزاروں افراد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشننیویارک میں ہزاروں افراد نے دعائیہ تقریب میں شرکت کی۔
لندن کے علاقے سوہو میں بھی لوگ اورلینڈو میں مارے جانے والے 49 افراد کی یاد میں جمع ہوئے اور ہلاک ہونے والے ہر شخص کے نام پر ہوا میں 49 غبارے چھوڑے گئے۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنلندن کے علاقے سوہو میں بھی لوگ اورلینڈو میں مارے جانے والے 49 افراد کی یاد میں جمع ہوئے اور ہلاک ہونے والے ہر شخص کے نام پر ہوا میں 49 غبارے چھوڑے گئے۔
اس سے قبل ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نے کہا تھا کہ حملہ آور نے فون پر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور النصرہ فرنٹ سمیت مختلف تنظیموں سے وابستگی ظاہر کی تھی۔

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناس سے قبل ایف بی آئی کے سربراہ جیمز کومی نے کہا تھا کہ حملہ آور نے فون پر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ اور النصرہ فرنٹ سمیت مختلف تنظیموں سے وابستگی ظاہر کی تھی۔
ڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہو جاتیں ہو گئی تو وہ ایک ٹیم بنائیں گی جو اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنڈیموکریٹ پارٹی کی صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے کہ اگر وہ انتخابات میں کامیاب ہو جاتیں ہو گئی تو وہ ایک ٹیم بنائیں گی جو اہم مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔