پاکستان بڑے ہدف کے تعاقب میں ناکام

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابو ظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں۔

 ابوظہبی میں انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
،تصویر کا کیپشن ابوظہبی میں انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
پہلے ایک روزہ میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلش اوپنروں نے دوسرے ایک روزہ میچ میں اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ جیسن روئے جو پہلے ایک روزہ میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، انھوں نے اس میچ میں نصف سنچری سکور کی۔
،تصویر کا کیپشنپہلے ایک روزہ میچ میں مایوس کن کارکردگی کے بعد انگلش اوپنروں نے دوسرے ایک روزہ میچ میں اپنی ٹیم کو بہتر آغاز فراہم کیا۔ جیسن روئے جو پہلے ایک روزہ میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تھے، انھوں نے اس میچ میں نصف سنچری سکور کی۔
 ایلکس ہیلز نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے۔
،تصویر کا کیپشن ایلکس ہیلز نے بھی شاندار بیٹنگ کی اور سنچری سکور کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے پہلی وکٹ حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے پہلی وکٹ حاصل کی۔
دوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان کی جگہ محمد رضوان اور بلال آصف کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
،تصویر کا کیپشندوسرے ایک روزہ میچ کے لیے پاکستان نے اپنی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہونے والے یونس خان کی جگہ محمد رضوان اور بلال آصف کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ انگلینڈ نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
ایلکس ہیلز اور جیسن روئے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنائے، جبکہ ہیلز اور جو روٹ دوسری وکٹ کی شراکت میں بھی سو رنز بنے۔
،تصویر کا کیپشنایلکس ہیلز اور جیسن روئے نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز بنائے، جبکہ ہیلز اور جو روٹ دوسری وکٹ کی شراکت میں بھی سو رنز بنے۔
284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز آغاز سے ہی مشکل میں نظر آئے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے محمد حفیظ اور بابر اعظم کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلائی۔
،تصویر کا کیپشن284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بلے باز آغاز سے ہی مشکل میں نظر آئے اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ویلی نے محمد حفیظ اور بابر اعظم کو آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو ابتدائی کامیابی دلائی۔
پاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے افتخار احمد بھی صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے اپنا پہلا میچ کھیلنے والے افتخار احمد بھی صرف پانچ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کرس ووکس نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہر کیا اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستان ٹیم کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
،تصویر کا کیپشنکرس ووکس نے بھی عمدہ بولنگ کا مظاہر کیا اور تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے پاکستان ٹیم کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔
محمد رضوان نے سرفراز احمد کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 30 رنز بنائے لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے۔ وہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنمحمد رضوان نے سرفراز احمد کے ساتھ چھٹی وکٹ کی شراکت میں 30 رنز بنائے لیکن وہ بھی زیادہ دیر کریز پر رک نہ سکے۔ وہ 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔