شارجہ ٹیسٹ کا پہلا دن

شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کی تصاویر۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پوری ٹیم 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ شارجہ میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پوری ٹیم 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
ابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کا حصہ نہ بننے والے اظہر علی کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم وہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنابتدائی دو ٹیسٹ میچوں میں پاکستان ٹیم کا حصہ نہ بننے والے اظہر علی کو تیسرے ٹیسٹ میچ میں شامل کیا گیا ہے۔ تاہم وہ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔
شعیب ملک اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 27 بنا کر معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 44 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 27 بنا کر معین علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
یونس خان بھی دیگر بلے بازوں کی طرح بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 31 رنز ہی بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان بھی دیگر بلے بازوں کی طرح بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 31 رنز ہی بنا سکے۔
انگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
شارجہ ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم میں تین سپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ فاسٹ بولر مارک وڈ کی جگہ سمیت پٹیل کو موقع دیا گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنشارجہ ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم میں تین سپنرز شامل کیے گئے ہیں۔ فاسٹ بولر مارک وڈ کی جگہ سمیت پٹیل کو موقع دیا گیا ہے۔
اسد علی پانچ رنز بنا کر اس سیریز میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آف سپنر سمیت پٹیل کا شکار بنے۔ انھوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
،تصویر کا کیپشناسد علی پانچ رنز بنا کر اس سیریز میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آف سپنر سمیت پٹیل کا شکار بنے۔ انھوں نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
شارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں تاہم کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنشارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں تاہم کپتان مصباح الحق نے ذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ وہ 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔