دبئی ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن پاکستان نے انگلینڈ کو آؤٹ کرنے کے بعد اپنی دوسری اننگز شروع کی ہے۔
،تصویر کا کیپشنتیسرے روز جب میچ شروع ہوا تو وہاب ریاض نے ایک بار ایسا شاندار بولنگ سپیل کیا جیسا انھوں نے ورلڈ کپ کے دوران آسٹریلیا کے خلاف کیا تھا۔
،تصویر کا کیپشنلیگ سپنر یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
،تصویر کا کیپشنعمران خان نامی فاسٹ بولر نے بھی عمدہ لائن اور لینتھ پر بولنگ اور دو وکٹیں حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنانگلش بیٹسمین جو روٹ کے آؤٹ ہونے کے بعد انگلش بلے باز جم کر نہ کھیل سکے اور پوری ٹیم 242 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ اس طرح پاکستان کو 136 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
،تصویر کا کیپشنجب پاکستان نے دوسری اننگز شروع کی تو اسے ایک بار پھر ابتدائی اووروں میں اوپر تلے دو نقصان اٹھانا پڑے۔ شان مسعود سیریز میں چوتھی بار اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
،تصویر کا کیپشنشان مسعود اور شعیب ملک کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد محمد حفیظ اور یونس خان نے پاکستان کی اننگز کو سنبھالا۔ حفیظ 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنشعیب ملک نے پانچ سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی پر ڈبل سنچری بنائی لیکن اگلی دونوں اننگز میں مکمل طور پر ناکام رہے۔ آج بھی صرف سات رنز ہی بنا سکے۔
،تصویر کا کیپشنیونس خان نے ایک بار عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو مضبوط پوزیشن پر لاکھڑا کیا ہے۔ یونس خان نے اس اننگز کے دوران 9000 رنز مکمل کر لیے ہیں۔ وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین ہیں جس نے 9000 سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمصباح الحق نے ایک کپتان اننگز کھیلتے ہیں 87 بنا کر کھیل رہے ہیں۔
،تصویر کا کیپشنانگلش فاسٹ بولر سٹیورٹ براڈ کو بیٹنگ کے فاسٹ بولر وہاب ریاض کے بونسروں کی زد میں آئے۔
،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے ووڈ اور اینڈرسن نے ابتدائی وکٹیں حاصل کیں۔