خلا سے زمیں کے رنگ

امریکی خلاباز سکاٹ کیلی کی خلا سے آسٹریلیا کی بنائی ہوئی حیرت انگیز تصاویر

امریکی خلا باز سکاٹ کیلی نے حال ہی میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے آسٹریلیا کی تصاویر بنائی ہیں۔ اس سیریز کی پہلی تصویر ’ارتھ آرٹ‘براعظم آسٹریلیا کے اوپر سے گزرتے ہوئے کے عنوان سے سوشل میڈیا پر جاری کے گئی۔
،تصویر کا کیپشنامریکی خلا باز سکاٹ کیلی نے حال ہی میں انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے آسٹریلیا کی تصاویر بنائی ہیں۔ اس سیریز کی پہلی تصویر ’ارتھ آرٹ‘براعظم آسٹریلیا کے اوپر سے گزرتے ہوئے کے عنوان سے سوشل میڈیا پر جاری کے گئی۔
کیلی اور روسی خلاباز میخائل کورنینکو نے مارچ میں اپنا 12 ماہ پر میحط سفر شروع کیا تھا۔ یہ کسی بھی انسان کا 400 کلومیٹر بلندی پر مدار میں گھومتے پلیٹ فارم میں طویل ترین قیام ہوگا۔
،تصویر کا کیپشنکیلی اور روسی خلاباز میخائل کورنینکو نے مارچ میں اپنا 12 ماہ پر میحط سفر شروع کیا تھا۔ یہ کسی بھی انسان کا 400 کلومیٹر بلندی پر مدار میں گھومتے پلیٹ فارم میں طویل ترین قیام ہوگا۔
اگرچہ کیلی اور کونینکو اس خلائی سٹیشن میں قیام کا ریکارڈ قائم کریں گے لیکن خلائی سٹیشن ’میر‘ پر اس سے بھی زیادہ عرصہ قیام کیا جا چکا ہے۔
،تصویر کا کیپشناگرچہ کیلی اور کونینکو اس خلائی سٹیشن میں قیام کا ریکارڈ قائم کریں گے لیکن خلائی سٹیشن ’میر‘ پر اس سے بھی زیادہ عرصہ قیام کیا جا چکا ہے۔
کیلی کا ایک ہم شکل جڑواں بھائی مارک کیلی بھی ہے، جو شنہ 2011 میں امریکی خلائی ادارے سے ریٹائرمنٹ سے قبل خلا باز رہ چکے ہیں۔ وہ دونوں تقابلی جائزہ لیں گے: ایک خلا میں، ایک زمین پر رہتے ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنکیلی کا ایک ہم شکل جڑواں بھائی مارک کیلی بھی ہے، جو شنہ 2011 میں امریکی خلائی ادارے سے ریٹائرمنٹ سے قبل خلا باز رہ چکے ہیں۔ وہ دونوں تقابلی جائزہ لیں گے: ایک خلا میں، ایک زمین پر رہتے ہوئے۔
نظریہٴ اضافیت کے مطابق سکاٹ کیلی کی عمر زمین سے بلند خلا میں رہتے ہوئے اپنے بھائی کے مقابلے میں کم بڑھنی چاہیے۔ لیکن یہ فرق کئی برسوں میں صرف چند ملی سیکنڈز کا ہی ہوگا۔
،تصویر کا کیپشننظریہٴ اضافیت کے مطابق سکاٹ کیلی کی عمر زمین سے بلند خلا میں رہتے ہوئے اپنے بھائی کے مقابلے میں کم بڑھنی چاہیے۔ لیکن یہ فرق کئی برسوں میں صرف چند ملی سیکنڈز کا ہی ہوگا۔
انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر پہلی بار اس پر عملے کے قیام کے بعد نومبر 2000 میں مدار میں گردش کرتی ہوئی ایک بہت بڑی تحقیقی تجربہ گاہ کی شکل اختیار کر لی تھی۔
،تصویر کا کیپشنانٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر پہلی بار اس پر عملے کے قیام کے بعد نومبر 2000 میں مدار میں گردش کرتی ہوئی ایک بہت بڑی تحقیقی تجربہ گاہ کی شکل اختیار کر لی تھی۔
کیلی کی تصاویر میں جھیلوں، دریاؤں اور ویران علاقوں کی حیرت انگیز طور پر عکاسی کی گئی ہے۔
،تصویر کا کیپشنکیلی کی تصاویر میں جھیلوں، دریاؤں اور ویران علاقوں کی حیرت انگیز طور پر عکاسی کی گئی ہے۔
آپ کیلی کی بنائی ہوئی تمام تصاویر فلکر پر دیکھ سکتے ہیں - www.flickr.com/photos\nasa2explore\albums
،تصویر کا کیپشنآپ کیلی کی بنائی ہوئی تمام تصاویر فلکر پر دیکھ سکتے ہیں - www.flickr.com/photos\nasa2explore\albums