لاہور میں انتخابی معرکہ

لاہور کے حلقہ این اے 122 میں ضمنی انتخابات کی تصویری جھلکیاں

پاکستان کے صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کے تحت اتوار کو پولنگ کا عمل دن بھر جاری رہا تاہم پولنگ سٹیشنز پر موجود بعض پریزائڈنگ افسران کا کہنا تھا کہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ توقع سے کافی کم رہا۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کے صوبہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر ضمنی انتخابات کے تحت اتوار کو پولنگ کا عمل دن بھر جاری رہا تاہم پولنگ سٹیشنز پر موجود بعض پریزائڈنگ افسران کا کہنا تھا کہ ووٹرز کا ٹرن آؤٹ توقع سے کافی کم رہا۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کے بعد ابتدائی نتائج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنقومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں میں ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کے بعد ابتدائی نتائج کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔
این اے 122 میں مجموعی طور پر 15 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان کے درمیان سخت مقابلے کی بات کہی جا رہی ہے۔
،تصویر کا کیپشناین اے 122 میں مجموعی طور پر 15 امیدوار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں لیکن مسلم لیگ ن کے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریک انصاف کے علیم خان کے درمیان سخت مقابلے کی بات کہی جا رہی ہے۔
 لاہور شہر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی۔
،تصویر کا کیپشن لاہور شہر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی اور شام پانچ بجے تک جاری رہی۔
حلقہ این اے 122 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تقریبا ساڑھے تین لاکھ ہے اور انتخابات کے لیے 284 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد سو کے قریب ہے۔
،تصویر کا کیپشنحلقہ این اے 122 میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد تقریبا ساڑھے تین لاکھ ہے اور انتخابات کے لیے 284 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں کی تعداد سو کے قریب ہے۔
اوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 میں پانچ امیدوار مدمقابل ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے علی عارف چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے محمد اشرف خان سوہنا شامل ہیں۔
،تصویر کا کیپشناوکاڑہ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 144 میں پانچ امیدوار مدمقابل ہیں جن میں مسلم لیگ ن کے علی عارف چوہدری اور پاکستان تحریک انصاف کے محمد اشرف خان سوہنا شامل ہیں۔
ضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس قرار دیے جانے والے پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج اور ریجنرز بھی تعینات ہیں۔
،تصویر کا کیپشنضمنی انتخابات کے انعقاد کے لیے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حساس قرار دیے جانے والے پولنگ سٹیشنز پر پولیس کے ساتھ ساتھ فوج اور ریجنرز بھی تعینات ہیں۔