خواتین کرکٹ ٹیم کی جیت

کراچی میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ ٹیم کے خلاف کامیابی۔

پاکستان کی خواتین کرکٹ کی ٹیم نے بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ کی ٹیم کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 رنز سے جیت لیا
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی خواتین کرکٹ کی ٹیم نے بنگلہ دیشی خواتین کرکٹ کی ٹیم کے خلاف پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 29 رنز سے جیت لیا
کراچی کے ڈیفنس سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 124 رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنکراچی کے ڈیفنس سٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں پر 124 رنز بنائے
پہلی وکٹ صرف ایک رن پر گرجانے کے بعد بسمہ معروف اور جویریہ خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ستاسی رنز کا اضافہ کیا
،تصویر کا کیپشنپہلی وکٹ صرف ایک رن پر گرجانے کے بعد بسمہ معروف اور جویریہ خان نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ستاسی رنز کا اضافہ کیا
بسمہ معروف نے 65 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔ جویریہ خان نے چھ چوکوں کی مدد سے 44 رنز سکور کیے
،تصویر کا کیپشنبسمہ معروف نے 65 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ان کی اننگز میں پانچ چوکے شامل تھے۔ جویریہ خان نے چھ چوکوں کی مدد سے 44 رنز سکور کیے
جواب میں بنگلہ دیشی خواتین کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر پچانوے رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی
،تصویر کا کیپشنجواب میں بنگلہ دیشی خواتین کی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹوں پر پچانوے رنز بنانے میں کامیاب ہو سکی
عائشہ رحمن اور فرزانہ حق نے تئیس تیئس رنز سکور کیے۔ رومانہ احمد نے بیس رنز بنائے
،تصویر کا کیپشنعائشہ رحمن اور فرزانہ حق نے تئیس تیئس رنز سکور کیے۔ رومانہ احمد نے بیس رنز بنائے
میزبان ٹیم کی طرف سے انعم امین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دو ون ڈے انٹرنیشنل چار اور چھ اکتوبر کو کھیلے جائیں گے
،تصویر کا کیپشنمیزبان ٹیم کی طرف سے انعم امین نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیموں کےدرمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا جس کے بعد دو ون ڈے انٹرنیشنل چار اور چھ اکتوبر کو کھیلے جائیں گے