کولمبو میں کھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن کے کھیل کی تصویری جھلکیاں۔
،تصویر کا کیپشنکولمبو میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں بھارت نے سری لنکا کو جیت کے لیے 386 رنز کا ہدف دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنمیچ کے چوتھے دن بھارت کی جانب سے اننگز کا دوبارہ آغاز کرنے والے بلے باز روہت شرما 50 اور وراٹ کوہلی 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
،تصویر کا کیپشنواضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز ایک، ایک سے برابر ہے اور دونوں ٹیمیں یہ آخری ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز جیتنے کی کوشش کر رہی ہیں۔
،تصویر کا کیپشن386 رنز کے ہدف کے جواب میں سری لنکا نے جب اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو صرف دو رنز پر اس کی دو وکٹیں گر گئی تھیں۔ اوپنر اوپل تھرنگا اور کرونارتنے بنا کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔
،تصویر کا کیپشن بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشانت شرما نے دو اور اومیش یادو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
،تصویر کا کیپشنسری لنکا کے آؤٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی دنیش چندی مل تھے جو آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کو میچ جیتنے کے لیے مزید 319 رنز درکار ہیں اور اس کی سات وکٹیں ابھی باقی ہیں۔
،تصویر کا کیپشنپیر کو جب میچ کے چوتھے دن کھیل کا اختتام ہوا تو کوشل سلوا 24 اور انجیلو میتھیوز 22 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ دونوں بلے بازوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 46 رنز بنائے ہیں۔