پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلے ایک روزہ میچ کی تصویری جھلکیاں۔
،تصویر کا کیپشن پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں جمعے کو تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں مدمقابل ہیں۔
،تصویر کا کیپشنمیرپور کے شیرِ بنگلہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جا رہے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 330 رنز کا ہدف دیا ہے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کی جانب سے تمیم اقبال نے 15 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 132 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے دوسرے نمایاں بلے باز مشفق الرحیم رہے، انھوں نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ مشفق نے اپنی سینچری صرف 69 گیندوں پر مکمل کی۔
،تصویر کا کیپشنبنگلہ دیش کے سومیا سرکار نے تمیم اقبال کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 48 رنز بنائے۔
،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے چار اور راحت علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
،تصویر کا کیپشنغیرقانونی بولنگ ایکشن کے باعث معطلی کے بعد واپس آنے والے سعید اجمل نے دس اووروں میں بغیر کوئی وکٹ لیے 74 رنز دیے، جو ان کے کریئر کی مہنگی ترین بولنگ ہے۔
،تصویر کا کیپشنتمیم اقبال نے 15 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 132 جبکہ مشفق الرحیم نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔